سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے ،پرویز خٹک

ہر چیز کی ذمے داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، میڈیا لوگوں کو کیوں نہیں سمجھاتا میڈیا صرف پیسے کماتا ہے، وزیر دفاع

پیر 6 دسمبر 2021 15:55

سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے ،پرویز خٹک
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں سب کچھ بگڑ چکا ہے،ہر چیز کی ذمے داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، میڈیا لوگوں کو کیوں نہیں سمجھاتا میڈیا صرف پیسے کماتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے، پھر اندازہ ہوا کہ جوش سنبھال کر رکھنا ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے جوشیلے نوجوانوں کو سمجھانے کی ذمے داری بھی میڈیا پر ڈال دی۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہر چیز کی ذمے داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، میڈیا لوگوں کو کیوں نہیں سمجھاتا میڈیا صرف پیسے کماتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں