ضم اضلاع میں خواتین کو شناختی کارڈ کے مسائل ہیں،کئی خواتین کے شناختی کارڈپر تصویر نہیں ہے،صوبائی محتسب

جمعرات 7 جولائی 2022 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں خواتین کو شناختی کارڈ کے مسائل ہیں،کئی خواتین کے شناختی کارڈپر تصویر نہیں ہے،1997 میں خیبرسے صرف 27 خواتین نے حق رائیدہی استعمال کیاتھا،لیکن اب یہ تعدادبہت بڑھ گئی ہے۔پشاور میں ضم اضلاع کی خواتین،خواجہ سراء اورخصوصی افرادکی ووٹنگ رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کی اجراء کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں جائنٹ الیکشن کمیشنر،صوبائی محتسب نادرا کے نمائندوں سمیت مختلف اداروں کی نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ضم اضلاع میں خصوصی افراد کی ووٹنگ رجسٹریشن مہم کا افتتاح کیاگیا،مقررین کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں خواتین، خواجہ سرائوں اور معذور افراد کی ووٹنگ رجسٹریشن اور شناختی کارڈ اجراء کو ممکن بنایا جائے گا۔لوگوں کیلئے اپنے علاقے میں ہی شناختی کارڈ کی اجراء اور ووٹنگ رجسٹریشن ممکن ہوگا، مختلف ضم علاقوں میں موبائل وین بھیجاجائے گا۔صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے کہا کہ ضم اضلاع میں خواتین کو شناختی کارڈ کے مسائل ہیں، کئی خواتین کے شناختی کارڈ پر تصویر نہیں ہے،1997 میں خیبر سے صرف 27 خواتین نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ لیکن اب یہ تعداد بہت بڑھ گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں