ضلعی پولیس سربراہ کا ویمن یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ جیل مردان کا دورہ

منگل 11 دسمبر 2018 14:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے ویمن یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ جیل مردان کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، یونیورسٹی اور جیل کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیا ل کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے ویمن یونیورسٹی اورڈسٹرکٹ جیل مردان کا دورہ کیا اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے،ضلعی پولیس سربراہ کے سنٹرل جیل آمدپر جیل پولیس نے سلامی پیش کی، جیل کے اعلی حکام نے جیل سکیورٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کو جیل کے مختلف احاطوں کا دورہ کرایاجہاں پرانہوں نے واچ ٹاورز، باونڈری وال اور سی سی ٹی وی کیمروں پر موجود پولیس اور جیل سکیورٹی اہلکارکے ساتھ ملاقات کی اورسکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اسکے علاوہ انہوں نے قیدیوں کے جائے طعام، جائے رہائش ، ہسپتال اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ دریں اثنا ضلعی پولیس سربراہ ویمن یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ نے بہترین سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں