پشاور پولیس نے ایک سال سے روپوش راہزنی میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 25 مئی 2019 15:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پشاور پولیس نے ایک سال سے روپوش راہزنی میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم واردات کرنے کے بعد روپوش ہوا تھا جس کو تھانہ داودزئی پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رورل یاسین خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ راہزنی کے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم جو گزشتہ ایک سال سے روپوش ہے بمقام داودزئی موجود ہے، اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او تھانہ داودزئی انعام اللہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راہزنی میں مطلوب اشتہاری ملزم خان سید ولد لعل سید کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ تھانہ متھرا کی حدود میں راہزنی کی واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کی خاطر روپوش ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا جہاں ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں