مساجد اور دیگر مذہبی جگہوں پر علماء ایس او پیز کی تلقین یقینی بنائیں: چیف سیکرٹری کے پی

دوسری لہر میں علماء کا کردار انتہائی ضروری ہے،کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے میں علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے،ڈاکٹر کاظم

جمعہ 27 نومبر 2020 14:16

مساجد اور دیگر مذہبی جگہوں پر علماء ایس او پیز کی تلقین یقینی بنائیں: چیف سیکرٹری کے پی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نے کہا ہے کہ مساجد اور دیگر مذہبی جگہوں پر علمائے کرام ایس او پیز کی تلقین یقینی بنائیں۔پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اس موقع پر علماء کو محکمہ صحت کی طرف سے کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، دوسری لہر میں علماء کا کردار انتہائی ضروری ہے،کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے میں علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔ چیف سیکٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ علمائے کرام دوسری لہر میں بھی حکومت کا ساتھ دیں اور جمعہ کے اجتماعات میں عوام میں کورونا سے بچنے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں