چارسدہ پولیس کی کارروائیاں‘31مجرمان اشتہاری سمیت 62مشتبہ افراد گرفتار‘اسلحہ اور منشیات بھی برآمد

پیر 16 جولائی 2018 18:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) چارسدہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل سٹی بشیر احمد خان کے زیرِ نگرانی سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 31مجرمان اشتہاری سمیت 62مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جبکہ انسدادی کاروائی میں 88افراد دھر لئے گئے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے ان سے 40ہزار روپے مال مسروقہ بھی برآمد کیا۔اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں 6افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 3ایس ایم جی،2کالاکوف،3بندوق، 77پستول، 2470کارتوس مختلف بور کے اور آتش بازی کا سامان برآمد کیا۔منشیات کے خلاف کاروائی میں 8900گرام چرس اور 220گرام ہیروئن بھی برآمد کیا۔ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سٹی پولیس نے قمار بازی میں 6افراد کو گرفتار کیا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کے خلاف 940افراد کو چالان کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں