چیف ایگزیکٹو پیسکو کی زیرصدارت ایس ایز کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 19 جولائی 2018 18:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) بجلی فراہمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے واپڈا ہاؤس پشاور میں چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئرڈاکٹر محمدامجدخان کی زیرصدارت ایس ایز کانفرنس جمعرات کو منعقد ہوئی جس میں تمام چیف انجینئرز , ایس ایز اوردیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ریکوری اورلاسز اور بجلی فراہمی صورتحال کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا․چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ لاسز کو ہرحال میں کم اورریکوری میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ دئیے گئے اہداف کو ہرحال میں حاصل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںایس ایزکو کارکنوں میں سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈویژن کی سطح پر سیفٹی سیمینارز منعقدکرنے کی ہدایت کی۔بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے ڈاکٹرمحمدامجدخان نے نادہندگان بشمول سرکاری اداروںسے وصولی ہرحال میںیقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف پسکو کو خسارے کا سامنا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں بھی رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ موبائل میٹرریڈنگ100فیصد نافذ کیا جائے تاکہ صارفین کو ریڈنگ کے مطابق بل موصول ہوں․ چیف ایگزیکٹیوپسکونے بجلی چوروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے اوران کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں