کارخانوانڈسٹریل سٹیٹ سے دوافرادکی لاشیں برآمد

بدھ 15 اگست 2018 23:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) حیات آباد پولیس نے کارخانوانڈسٹریل سٹیٹ سے دوافرادکی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل کالج مردہ خانے کو منتقل کردیں پولیس کے مطابق دونوں افراد کوگولی مار کر قتل کیاگیاہے جن کی عمریں22اور32سال کے لگ بھگ ہے لاشوں سے کوئی چیزشناخت کیلئے برآمد نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے پشاوراورمضافاتی علاقوں کے تھانوں سے رابطے کئے ہیں امکان ہے کہ دونوں لاشوں کی شناخت ہوجائیگی دونوں لاشیں ایک ماچس کے نجی فیکٹری کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں