پشاو ، نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لئے چار ناموں کی کلیرنس شروع کردی گئی

جمعرات 16 اگست 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لئے چار ناموں کی کلیرنس شروع کردی گئی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلیرنس کی رپورٹ کے بعد گورنر خیبرپختونخوا کی نامزدگی کی جائیگی گورنر خیبرپختونخوا کے لئے سابق صوبائی وزیر شاہ فرمان ، سابق چیف سیکرٹری ارباب شہزاد سمیت چارناموں پر غورہو رہا ہے شاہ فرمان کو بطور گورنر نامزدکرنے کے بعد وہ صوبائی اسمبلی کا ایک حلقہ چھوڑینگے ۔

(جاری ہے)

قانون نافذکرنے والے اداروں نے نئے گورنر خیبرپختونخوا کی کلیرنس کی ہدایات کی گئی ہے۔نئے گورنر خیبرپختونخوا کی تقرری ممکنہ طور پربیس اگست کے بعد کی جائیگی موجودہ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا 17اگست کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائینگے ۔ موجودہ گورنر خیبرپختونخوا نے اس سے قبل مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاتھاتاہم انہیں آئینی بحران کے باعث خدمات سرانجام دینے کی ہدایات کی تھی ۔ نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لئے بعض شخصیات نے بھاگ دوڑ بھی شروع کی ہے تاہم شاہ فرمان اور ارباب شہزاد کے ناموں پر زیادہ غورکیا جارہاہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں