سوات میں موسم کی بروقت پیش گوئی اور سیلاب کے نقصانات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار سے متعلق اہم اجلاس

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) سوات میں موسم کی بروقت پیش گوئی اور سیلاب کے نقصانات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات،اسسٹنٹ کمشنر بابوزی / ڈی ڈی ایم او سوات،ڈی ایچ او سوات اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرسوات نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی سوات نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ سٹیشن پر موجود رہیں اور تمام احتیاطی تدابیر کے علاوہ محکمہ موسمیات کے تعاون سے موسم اور بارشوں کی پیشگوئی سے آگاہی کیلئے تمام سائنسی طور طریقے اختیار کریں تاکہ عوام کا کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں