بزرگ ٹریفک وارڈن پر تشددکرنیوالاملزم گرفتار

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:37

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) پشاور پولیس نے بزرگ ٹریفک وارڈن کو تشددکانشانہ بنانے والے ملزم ریاض کوگرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا ٹریفک اہلکارسب انسپکٹرعبدالغفور پرسرعام تشددکی ویڈیومنظرعام پرآنے کے بعد آئی جی خیبرپختونخواصلاح الدین محسودنے ایکشن لیتے ہوئے سی سی پی اوکوقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اورشرقی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا پولیس کے مطابق گرفتار شخص کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں