وفاقی حکومت افغان بارڈر پرکسٹم حکام کی جانب سے پھلوں اورسبزیوں کی درآمدات کو روکنے کانوٹس لیں،ملک سوہنی

کسٹم حکام مشاورت اورپیشگی اطلاع دیئے بغیرعملے کو چھٹے دیکرپاک افغان بارڈر کوبندکرکے سبزیاں اور پھلوں کی گاڑیوں کو آمدورفت کو روک لیتے ہیں ،آڑھتیان ایسوسی ایشن

بدھ 26 ستمبر 2018 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) آل پاکستان ایگریکلچرپروڈیوس ٹریڈرزاور آڑھتیان ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے افغان بارڈرطورخم پرکسٹم حکام کی جانب سے پھلوں اورسبزیوں کی درآمدات کو روکنے پر نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں آل پاکستان ایگریکلچرپروڈیوس ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرملک سوہنی، آڑھتیان ایسوسی ایشن کے سینئر اراکین محمد شفیق، پیرعلی مرجان، حاجی ابراہیم الیاس خان اوردیگرنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان بارڈر طورخم پرروزانہ کی بنیادپرسبزیوں اورپھلوں دوطرفہ تجارتی ہوتی ہے اورسینکڑوں ٹرک آتے جاتے ہیں، لیکن بارڈرپرکسٹم حکام کی سست روی اور غیرا علانیہ چھٹیوں کی وجہ سے روزانہ کی بنیادپرلوڈ گاڑیوں کوروک کرکروڑوں روپے کی سبزیاں اور پھل خراب ہوتے ہے جس کی وجہ سے آڑھتیان وتاجرکو کافی مشکلات اورنقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام مشاورت اورپیشگی اطلاع دیے بغیرعملے کو چھٹے دیکر طورخم پرپاک افغان بارڈر کوبندکرکے سبزیاں اور پھلوں کی آمدورفت کو روک لیتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سبزیاں اور پھل خراب ہوتے ہیں بلکہ عوام کومہنگائی کابوجھ بھی اٹھاناپڑتاہے انہوں نے کہا کہ ہم اربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے لئے سہولیات دینے کی بجائے ہمیں کسٹم حکام کی جانب سے نقصانات مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام کی جانب سے ہر قسم کی پالیسی بنانے اور اقدامات کرنے سے پہلے تاجر برادری کواعتماد میں لیناچاہیے انہوں نے وفاقی حکومت سے پاک افغان بارڈرچوبیس گھنٹوں کے لئے پھلوں اور سبزیوں کے آمدورفت کیلئے کھلارکھنے کیلئے طورخم کسٹم حکام کو ہدایت جاری کرے انہوں نے دھمکی دیدی کہ مطالبات نہ ماننے کے صورت میں بھرپور احتجاج کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں