ہزارہ ڈویژن اور ایبٹ آباد میں گیس کے کم پریشر اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے،مشتاق غنی
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نہ صرف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،بلکہ اکثر اوقات اس کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی
جمعرات 15 نومبر 2018 19:42
(جاری ہے)
سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ جب سے سردیا ں شروع ہوئی ہیں روزانہ تین سے چھ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف ان علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اکثر اوقات اس کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں ۔
اس موقع شیروان ،گلیات ،مانسہرہ ،بانڈہ ،پیر خان ،کاکول اور حویلیاں وغیرہ میں گیس کی نتصیبات کی تنصیب ،کام کی رفتار اور پہاڑی علاقوں میں سروے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔سپیکر نے سوئی گیس کے حکام کو ہدایات جاری کی کہ کہ پہاڑی علاقوں میں سوئی گیس کی تنصیب اور ترسیل سے نہ صرف ان علاقوں کے لوگوں کو سہولت ملے گی بلکہ ان علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی بھی رک جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کی وجہ سے جہاں جنگلات کے ذخیرے میں اضافہ ہوا ہے وہاں ہزارہ ڈویژن کے بہت سے علاقوں میں گیس کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ جنگلات کی لکڑی پر گزارہ کررہے ہیں ۔ہزارہ ڈویژن کے علاقے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے جنت کی مثال ہیں اور سردیوں میں گیس کی شدید کمی کی وجہ سے اکثر سیاح یہاں آنے سے کتراتے ہیں جس کی وجہ سے سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کو نا قابل تلافی نقصان ہو رہا ہے ۔سپیکر نے حکام کو تاکید کی کہ PK_39ایبٹ آباد کے جن علاقوں میں گیس کنکشن نہیں ہے وہاں گیس سپلائی کی سکیم اور سروے کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندررپورٹ دی جائے تاکہ ان علاقوں میں گیس کنکشن دی جاسکے ۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں سوئی گیس کے تنصیبات اور لائنوں کی بوسیدہ اور پرانے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے ۔اس طریقے سے گیس کے کم پریشر قابوپانے میں مدد ملے گی اور جن علاقوں میں گیس لیکج کامسئلہ درپیش ہو گا اس کا بھی سدباب ہو سکے گا ۔چٹودی گلی کے حوالے سے حکام نے آگاہ کیا کہ وہاں گیس سپلائی فنڈکی منظوری ہو چکی ہے اور بہت جلد اس لائن پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔حکام نے سپیکر کو آگاہ کیا کہ ابیٹ آباد میں آج سے بیس پاؤنڈ پریشر مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔آخر میں سپیکرنے گیس حکام کو نتھیاگلی میں ایل پی جی پلانٹ لگانے کی سکیم کے حوالے سے ہدایات جاری کی ،جس کی فیزیبیلٹی رپورٹ بہت جلد پیش کر دی جائے گی ۔نتھیاگلی میں بننے والے اس ایل پی جی پلانٹ کی بدولت نہ صرف مقامی لوگو ں کو بہتر پریشر والی گیس دستیاب ہو گی بلکہ اس طرح کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی کی بھی بچت ہوگی ۔یہ پلانٹ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ اس سے علاقے میں سیاحوں کو بھی بہترین سہو لت میسر ہوگی ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار