منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون

منشیات فروش اور 73جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور پر32کلو گرام سے زائد چرس، 16 عدد پستول اور8 بوتل شراب برآمد کر لی

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 12منشیات فروش اور 73جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور پر32کلو گرام سے زائد چرس، 16 عدد پستول اور8 بوتل شراب برآمد کر لی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات فروشوں اوردیگر جرائم پیشہ افرادکے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید تیزی لاتے ہوئے متعدد کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران ایس ایچ او چمکنی احمد اللہ نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل نمبر FG.8382کو روک کر تلاشی لینے پر موٹر سائیکل میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 4 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم اشرف ولد منور شا ہ جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ملزم خالد ولد سید رحمن کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ آغامیر جانی شاہ عباد وزیر نے رنگ روڈ طوربابا سٹاپ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل نمبر 2966 کو روک کر تلاشی لینے پر موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے 4 کلو گرام چرس برآمد کر کے دوملزمان ظریف ولد عارف سکنہ پتنگ چوک اور شکیل ولد محمد عثمان سکنہ پخہ غلام کو گرفتار کر لیا اسی طرح تھانہ کوتوالی پولیس نے کاروائی کے دوران منشیا ت فروش فلک شیر عرف شیرے اور رحمن اللہ ولد منور سکنہ شبقدر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 3600 گرام چرس جبکہ تھانہ متھراپولیس نے کاروائی کے دوران ارشد ولد شمس کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد،تھانہ ارمڑ پولیس نے کاروائی کے دوران عثمان ولد حیات گل سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1250 گرام چرس برآمد جبکہ تھانہ گلبہار پولیس نے کاروائی کے دوران ملز م فہیم احمد ولد ریاض احمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سی2کلو گرام چرس، تھانہ فقیر آباد پولیس نے مدینہ کالونی اور چارسدہ اڈہ میں کاروائی کے دوران ملزمان صابر شاہ ولد فقیر شاہ سکنہ اتحاد کالونی اور مراد ولد نادر خان سکنہ قاضی کلے کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 3 کلو گرام سے زائد چرس، جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم عبد المطلب ولد خاکی شا ہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی ہے جبکہ دیگر متعدد منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 7 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے اسی طرح دیگرمختلف کارروائیوں کے دوران 73جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 16 عدد پستول اور8 بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کردیا گیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں