پشاور، گھروں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے رات کی تاریکی میں گھروں سے چوریاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران متعدد دیگر وارداتوںمیں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل، قیمتی پتھر اور دیگر متفرق سامان برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مدعی یعقوب شاہ ولد اسم خان سکنہ آفریدی گڑھی گلبہار نے تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے گھر سے رات کی تاریکی میں کسی نامعلوم ملزم نے موٹرسائیکل ، قیمتی پتھر ، موبائل فون اوردیگر متفرق سامان چوری کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور نے پوش علاقہ میں گھروں سے چوری کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کو جلد از جلد واقعہ میںملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ گلبہار نور حیدر خان نے اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں تفتیش کا عمل آگے بڑھاتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جبکہ جدید سائنسی آلات سے استفادہ ادا کرتے ہوئے باالآخر چوری میں ملوث ملزم کو ٹریس کر لیا جس کو گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم عابد علی ولد ممتاز علی سکنہ اتمانزئی چارسدہ نے دوران انٹاروگیشن دیگر متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل ، قیمتی پتھر، موبائل فون اور دیگر چوری شدہ سامان برآمدکر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں