فاٹا کے انتظامی انضمام کے سارے مراحل خوش اسلوبی سے مکمل

وزیر اعظم کی قبائلی اضلاع میں سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:55

پشاور/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) فاٹا کے انتظامی انضمام کے سارے مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہو گئے۔ جبکہ وزیر اعظم نے قبائلی اضلاع میں سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے موقع پر ان کی زیرصدارت فاٹا انضمام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیر آعلیٰ محمود خان ، صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان، وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی نعیم الحق ، افتخار دررانی ، چیف سیکرٹری ، ای جی پولیس اوسینیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو فاٹا انضمام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر تمام سہولیات جلد فراہم کی ہدایت کی جاینگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نیگورنر اور وزیر آعلیٰ کی سربراہی میں ہر قبائلی ضلع کے لیے عملدرامد کمیٹی قائم کرنے کی بھی ھدایت کی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرائ اور ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بھی شامل کیے جائینگے۔ گورنر اور وزیر آعلیٰ خیبر پختونخوا تمام قبائلی اضلاع کا خود دورہ کریں تاکہ قبائلی عوام کو انضمام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے اعتماد میں لیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں