کینڈین ایمبیسی اسلام آباد کے 10 رکنی وفد نے تخت بھائی کے تاریخی کھنڈرات آثار قدیمہ کا دورہ

آثار قدیمہ میں جملہ سہولیات میسر ہونے پر پاکستان آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ٹوارزم ڈیولپمنٹ کے پی کے کو حراج تحسین پیش کیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) کینڈین ایمبیسی اسلام آباد کے 10 رکنی وفد نے تخت بھائی کے تاریخی کھنڈرات آثار قدیمہ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت للی اینانے کی۔ انہوں نے تخت بھائی کھنڈرات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مختلف تاریخی عمارتوںکا معائنہ کیا۔ انہوں نے آثار قدیمہ میں جملہ سہولیات میسر ہونے پر پاکستان آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ٹوارزم ڈیولپمنٹ کے پی کے کو حراج تحسین پیش کیا۔

وفد نے بتایا کہ پاکستان میںپرانے زمانے کے آثارقدیمہ میں میں تخت بھائی کے کھنڈرات انتہائی خوبصورت اور منفرد مقام اور تاریخ رکھتے ہیں ۔ انھوں نے دنیا بھر کے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ یہاں آکر اپنی ماضی سے آگاہی حاصل کرے کیونکہ پاکستان اب ایک پر امن ملک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ماضی نہیںبھلاتی ہمیں ماضی پر گہری نظر رکھنی چا ہیے۔

اس موقع پر ایس ٹی ایف پی ٹوارزم کے عارف طفیل ، آفتاب رانا ، پشاور ٹوارزم کے نمائندے الیاس خان اور آرکیا لوجی کنونیئر عامر عمر خان بھی مو جود تھے۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے تاریخی کھنڈرات کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہو ئے انکیؤ فن تعمیر میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ انہوں نے صفائی ، کشادگی اور قیمتی عما رتوں پر مشتمل آثار قدیمہ کو عالمی ورثہ قرار دیا ۔وفد کی قیادت کرنے والی للی اینا نے کہا کہ تخت بھائی کھنڈرات بیرونی ممالک کے سیاحوں کے لئے ایک پرفضا اور پرکشش مقام ثابت ہو سکتی ہے اور ان کے علم میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں