حکومت زندگی کی بنیادی ضروریات گھر گھر پہنچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے وژن کی تکمیل کرے گی‘افتخار علی مشوانی

پیر 17 دسمبر 2018 14:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء اور پی کے 54سے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر صورت اپنے وعدے پورے کریگی‘ زندگی کی بنیادی ضروریات گھر گھر پہنچانے کیلئے بلاامتیاز خدمت کرکے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو تکمیل تک پہنچائے گی‘ تحریک انصاف کے کارکن مل کر باہمی مشوروں سے ترقیاتی وتعمیراتی منصوبوں کو شروع کرکے پسماندہ اوردوردراز علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کریں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقہ سری بہلول مردان میں پی ٹی آئی کے رہنماقاری اایاز اور پوردل خان کی طرف سے ان کے اعزازمیں منعقد ہونے والی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی‘ناظم کونسلر اتحاد‘ خیبرپختونخواکے چیئرمین شاہد اقبال مہمند‘ سعادت خان تاوانی‘ ڈسٹرکٹ کونسلرزسعید خان‘ داد خان خلجی‘ تحصیل کونسلرز‘ مستقل شاہ ‘موسیٰ خان‘منیر خان‘ حاجی سیف الرحمن محسوداور پارٹی کے دیگر رہنمااورکارکن بھی موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں