خاصہ دار اور لیویز فورس کے بچوں کیلئے شہداء پیکج بلاتفریق بحال کیا جائے، لطیف خان

بدھ 19 دسمبر 2018 18:43

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) خاصہ داروں اور لیویز کے ورثاء نے حکومت سے اپنے شہداء کے بچوں کیلئے ماہانہ وظیفہ کی بلاتفریق بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمرود پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لطیف خان نے شہداء کے ورثاء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمرود کے اسسٹنٹ کمشنر نے شہید ہونے والے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کے بعض ورثاء کا ماہانہ وظیفہ بحال کردیا ہے لیکن ان سمیت شہداء کے کئی خاندانوں کی ماہانہ وظیفہ تاحال بند ہے،انہوں نے کہا کہ تحصیل اور ضلعی انتظامیہ دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر خیبر،اسسٹنٹ کمشنر جمرود اور متعلقہ حکام سے شہداء پیکج کی بلاامتیاز بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو شہداء کے لواحقین پولیو مہم سے بائیکاٹ اور احتجاج کا راستہ اپنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں