جمرود،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کا احتجاجی کیمپ و دہرنا

جمعہ 18 جنوری 2019 20:44

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) تفصیلات کے مطابق رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کا احتجاجی دھرنا بھگیاڑی چیک پوسٹ پر جاری ہیں جس میں کثیر تعداد میں مالکان و علاقائی و سیاسی مشران نے شرکت کی ۔دھرنا پاک افغان شاہراہ کے قریب دیا گیا ہے جہاں پر کیمپ پر سیاہ جھنڈیاں لگائے گئے ہیں جبکہ شاہراہ کے قریب احتجاج کے طور رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی کھڑی کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں موجود مالکان حاجی خالد خان اور ریاض خان نے بتایا کہ انضمام کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کو ختم کیا گیا تھا تاہم بھگیاڑی چیک پوسٹ پر حکام اجازت نہیں دے رہے ہیں ہمارے گاڑیوں کو تحصیل انتظامیہ نے رجسٹرڈ بھی کی ہے تاہم جمرود جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جو کہ ظلم ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو استعمال اور نکل و حرکت پر پابندی اٹھائی جائے تاکہ انضمام کے ثمرات لوگوں کو ملے۔انہوں نے دھمکی دی کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے ان کا احتجاجی کیمپ و دھرنا جاری رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں