آل خیبر پختونخوا سروس سٹیشن کے ملازمین کا حکومت کی جا نب سے سروس سٹیشن کوٹیکس نوٹسزجاری کرنے کے خلاف احتجاج

منگل 22 جنوری 2019 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) آل خیبر پختونخوا سروس سٹیشن کے ملازمین نے صوبا ئی حکومت کی جا نب سے سروس سٹیشن کوٹیکس نوٹسزجاری کرنے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہرہ کیا جس کی قیا دت امداللہ ،زاہد ،جمعیل کر رہے تھے اس دوران مظا ہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر اُن کے حق میں نعرے درج تھے مقررین کا کہنا تھا کہ صوبا ئی حکومت کی جا نب سے پورے صوبہ میں سروس سٹیشن کو نوٹس جاری کیئے ہیں کہ ایک لاکھ 50ہزار ٹیکس مانگ رہے ہیں جو کہ ہما رے بس کی بات نہیں جبکہ ٹیکس نہ دینے والے سروس سٹیشنس کو بند کیا جا رہا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سر اسر نا انصا فی ہے اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پورے شہر میں 3ہزار سے زائد سروس سٹیشن ہے اور ہر سٹیشن میں 10سے 12مزدور روزی کما نے کے لیئے کا م کر رہے ہیں جبکہ تبدیلی کی دعویدار پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت نے غریبوں کو روزگا ر فراہم کر نے کا وعدہ کیا تھا جس میں کو ئی بھی صداقت مو جو د نہیں اُلٹا جو لو گ کا م کر رہے ہیں اُنہیں بے روزگا ر کیا جا رہا ہے اُنہوں نے صوبا ئی حکومت ،ایم این اے شوکت علی اور نا ظم اعلیٰ سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہما رے سروس سٹیشن کو فی الفور کھو لا جا ئے بصورت دیگر احتجاج کا را ستہ اپنا نے پر مجبور ہو جا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں