پشاورہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پرجرمانے سے متعلق کیس کی سماعت میں محکمے کو جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری

بدھ 23 جنوری 2019 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پشاورہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پرجرمانے سے متعلق کیس کی سماعت میں محکمے کو جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا پر جرمانے سے متعلق کیس کی جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عبدالشکور نے کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سکندر شاہ عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس قیصر رشید کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ عام آدمی پر جرمانہ لگ سکتا ہے تو ڈیپارٹمنٹ پر کیوں نہیں،عدالت عالیہ نے جرمانہ لگایا ہے ادا کرنا پڑیگا،عدالت نے کیس خارج کرتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں