بیوٹیفکیشن فنڈ پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ،ڈپٹی کمشنر ٹانک

بدھ 23 جنوری 2019 20:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) صوبائی حکومت کی 533ملین روپے سے زائد کی رقم ٹانک کی خوبصورتی پر خرچ ہوگی عرفان شہید پارک کی تعمیر سمیت بڑے بڑے منصوبے شامل ہیں گرداوائی کے مقام پر شہریوں کو تفریحی فراہم کرنے کے لئے پیکنک پواینٹ قائم کیا جائیگا اور سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی نوجوان طبقہ کو پڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ایک اعلی پائے کی لائبریری بنائی جائیگی جس میں 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کتابیں رکھی جائیں گی ٹانک شہر میں مذبح خا نہ تعمیر کیا جائیگااور مین سٹی بازار میں جگہ جگہ گرین بیلٹس بنائی جائینگی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے ٹانک کی بیوٹیفکیشن پر عنقریب شروع ہونے والے کام کے بارے میں میڈیا کو آگاہی دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹانک کی خوبصورتی کے لئے بیوٹیفیکیشن کے نام پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے جس کی براہ راست نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی شہر کی خوبصورتی کے لئے بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں مختلف مقامات پر سات رکشہ اسٹینڈ زقائم ہونگے اور بازاروں کو کھلا کرنے کے لئے بازاروں کے درمیان میں نصب بجلی کے گھمبے ہٹا ئے جا ئیں گے ریڑھی بانوں کے لئے علیحدہ سبزی مارکیٹ قائم کی جائیگی اورمختلف مقامات پر عوام کی سہولیات کے لئے پبلک ٹوائلیٹزاور سڑکوں پر انتظار گاہیں تعمیر کام کی جائیں گی شہر کی صفائی کے لئے دو مشینیں بھی خریدی جائیں گی ان کا کہنا تھا گرین بیلٹ کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لئے ایک ٹیوب ویل نصب کیا جائیگا شہریوں کو فاسٹ فوڈ کی فراہمی کے لئے بس اسٹینڈ اور میونسپل کمیٹی کے ساتھ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائیگی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اور شہر کی اندرون میں عوامی سہولیات کی خاطر سائن بورڈ زنصب ہونگے شہر بھر میں سڑکوں کی خستہ حالی کا تدارک کیا جائیگا اور ٹانک سٹی میں جہاں پر سولر لائٹس کی ضروت ہوگی وہاں پر لائٹس نصب کی جائیگی ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی کا کہنا تھا کہ دو کلومیٹر سے زائد مغربی لنک روڈ کو پختہ کیا جائیگا جس سے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی انہوں نے بتایا کہ ٹانک سٹی کی پانی کی تمام بوسیدہ پائپ لائن کی تبدیلی کے لئے دوکروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور 13خراب ٹیوب ویلوں کو بھی چالو کیا جائیگا جس سے پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں