حالیہ میٹرک سا لانہ امتحانات میں پسند اور نا پسند کی بنیاد پر تقرریوں اور پر چے آوٹ ہو نے کے حوالے سے بیان کی اعلیٰ سطحی تحقیقات چاہتے ہیں،

تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا ح*ملوث افراد کے خلاف فی الفور تا دیبی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں،بیان

پیر 18 مارچ 2019 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) حالیہ میٹرک کے سا لانہ امتحان میں امتحانی عملے کی تقرریوں کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ پر دئیے گئے ڈرا کے بعد ریزرولسٹ سے ہٹ کر پسند اور نا پسند کی بنیاد پر تقرریوں اور گزشتہ دنوں پر چے کے آوٹ ہو نے کے حوالے سے ایک بیان کی اعلیٰ سطحی تحقیقات چاہتے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف فی الفور تا دیبی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

یہ مطالبہ تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے شعبہ بہبود کے ذمہ داران سید محمد شاہ باچا،فضل مالک ،فضل ھادی اور دیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ پشاور تعلیمی بورڈز جو کہ تمام تعلیمی بورڈز کی ماں ہے وہاں ابتداء ہی میں میرٹ کی خلاف ورزی اور بے قاعدگیوں کا منظر عام پر آنا مو جودہ چئیر مین کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

ٖڈیوٹیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی سے نیک افراد کی حو صلہ شکنی اور پیشہ ور افراد کی حو صلہ افزائی ہو ئی ۔پر کشش امتحانی مراکز میں من پسند عملے کی تعیناتی سے کم سکیل والے اور خصوصاً PSTاساتذہ کا استحصال کیا گیا ۔حقیقت یہ ہے کہ تعلیمی بورڈ پشاور امسال شفاف نظام امتحانات اور نقل کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہا ہے اس لئے تنظیم اساتذہ کے ذمہ داران محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے حالیہ امتحان میں ہو نے والی بے قا عدگیوں اور بے انصافیوں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف فوری کاعوائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں