ضلعی پویس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت کا تھانہ میرپور کا دورہ ٍ

پیر 18 مارچ 2019 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت نے گزشتہ روزتھانہ میرپور کاسرپرائز وزٹ کیا اس دوران ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے مقدمات اور ریکارڈکا تفصیلی جائزہ لیا ایس ایچ او اور مقدمات کے تفیتشی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے حوالے سے تمام تفتیشی امور کی باریک بینی سے تکمیل کی جائے اور انصا ف کے تمام تقاضوں کو مدنطر رکھتے ہوئے صاف شفاف اور بلا تفریق تفتیش کا عمل جاری رکھا جائے ضلعی پولیس سربراہ نے موجودہ سکیورٹی صورت حال کے متعلق سٹاف کو ہدایات بھی دیں ۔

ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ کا جملہ ریکارڈ چیک کیا تمام ریکارڈ کی تکمیل کے بارے میں ہدایات دیں نیز حوالات تھانہ کو چیک کیا گیا اور حوالات میں بند ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھانہ اور حوالات کی صفائی کے متعلق احکامات جاری کیے ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ میرپورکے دورے کے دوران مالخانہ ، کوت ، میس ،رہائشی بیرکس اور کمروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، عوام کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے ۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ہر طرح سے داد رسی کو ممکن بنایا جائے عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں