پشاور، ضلعی انتظامیہ کانیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہمراہ ریگی للمہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

o20سے زائد دکانوں اور مکانوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

منگل 26 مارچ 2019 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) ضلعی انتظامیہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ہمراہ ریگی للمہ میںآپریشن کر تے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی اور موقع پر موجود رہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لینڈ کلکٹرگل سید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد عثمان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران20 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ جبکہ دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں