پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا ملک میں تعلیم کے فروغ اور معیار کو بہتر کرنے میں اہم کردار ہے ،شوکت علی یوسفزئی

بدھ 27 مارچ 2019 00:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا ملک میں تعلیم کے فروغ اور معیار کو بہتر کرنے میں اہم کردار ہے حکومت نجی تعلیمی کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی وہ گزشتہ روز الائیڈ سکول گلبہار برانچ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے طلباء و طالبات نے سٹیج پر آکر خوبصورت ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے تقریب میں والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اچھے اور معیاری تعلیم دینے والے ادارے بچوں کو پڑھانے کیساتھ ساتھ ان کی ذہن سازی اور ایک اچھے انسان بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں میرٹ اور انصاف کی پالیسی متعارف کرا دی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی تعلیمی اداروں کا معیار بھی بہتر کر دیا گیا ہے گزشتہ برس 66ہزار اساتذہ کو این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن ناسور ہے جس نے ہمارے تمام اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم پھلانا مقدس پیشہ ہے مگر بد قسمتی سے کچھ لوگوں نے حوس زر کیلئے اسے پیسوں کی مشین بنائی ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے بارے میں غور ہو رہا ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قرآن ناظرہ اور ترجمہ کیساتھ پڑھانے کا فیصلہ ہمارے دور میں ہوا ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں اور بڑا ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں انہوں نے الائی-ڈ سکول کے معیار کو سراہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں