تبدیل ہونیوالے ایڈیشنل ایس پی سوات خانخیل خان کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام

جمعرات 18 اپریل 2019 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) ضلع سوات سے صوابی تبدیل ہو نیوالے ایڈیشنل ایس پی سوات خانخیل خان کے لئے ضلعی پولیس دفتر سربراہ سوات میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ضلعی پولیس سربراہ سوات سید اشفا ق انور،ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجاز،ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ، ودیگر نے تبدیل ہو نے والے ایس پی خانخیل خان کو الوداعی تحائف پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے کہاکہ ایس پی خانخیل کے سوات کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی انہوں نے دو سال سوات کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ڈی پی او سوات نے کہا کہ خانخیل سوات سے بہت زیادہ پیار لے کے جا رہا ہے بحثیت ایڈیشنل ایس پی انہوں نے فرائض ایمانداری سے سر انجام دی ہے انشاء اللہ آگے بھی ہم اِس سے یہی توقع رکھتے ہیں۔

آخر میں تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ایس پی سوات خانخیل خان نے ضلعی پولیس سربراہ،سٹاف آفس ڈی پی او سوات و دیگر پولیس افسروں اور جوانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں