نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں مڈ کیڈر مینجمنٹ سروس کے وفد کاپی ڈی اے آفس کا دورہ

بی آر ٹی پشاور کے لوگوں کی سہولت اور ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ایک تاریخی میگا پرا جیکٹ ہے ،ڈی جی پی ڈی اے منصوبے پر اضافی اخراجات سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں،عزیرخان

جمعہ 19 اپریل 2019 23:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں زیر تربیت مڈ کیڈر مینجمنٹ سروس کے ایک سترہ رکنی وفد جو کہ ان دنوں خیبر پختونخوا کے دورے پر ہیں جمعہ کے روز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ای) آفس کا دورہ کیا ۔وفد نے ڈی جی پی ڈی اے عزیر خان سے ملاقات کی اور پشاور میں ریپڈ بس سروس (بی آر ٹی) سمیت پی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی اے نے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کے لوگوں کی سہولت اور ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ایک تاریخی میگا پرا جیکٹ ہے جس پر اخراجات کا تخمینہ(66 )ارب روپے ہے جبکہ منصوبے پر اضافی اخراجات سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں ۔ڈی جی نے کہا کہ صوبائی حکومت منصوبے کے جلد از جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے دن رات منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ منصوبے کا گراونڈ ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور چین سے 50 کے قریب بسیں پشاور پہنچا دی گئی ہیں وفد نے منصوبے کے مختلف پہلوئوں سے متعلق آگاہی حاصل کی ملاقات کے دوران پاکستان اڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے شاہد رحمان،میصم عباس خواجہ،زبیر خان،طارق جاوید،محمد ندیم،رخسانہ فواد،عرفان محمود اور دیگر شامل تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں