صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں سکیموں کا جال بچھانے کاآغازکر دیا ہے۔ اشتیاق ارمڑ

منگل 23 اپریل 2019 18:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات ا ور جنگلی حیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ صوبائی حکومت نے ان اضلاع میں سکیموں کا جال بچھانے کاآغازکر دیا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ ضم ہونے والے تمام اضلاع کو جلد از جلد ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ضلع مہمند کے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے دوسرے منصوبوں کے علاوہ آبپاشی اور آبنوشی کے ایک بڑے منصوبے کی بنیاد رکھی جس کے تحت ضلع میں آبنوشی اور آبپاشی کی 44 سکیمیںمکمل کی جائیں گی جن پر بھاری رقوم خرچ کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تقاریب میں معززین علاقہ سمیت اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ جنگلات و ماحولیات اور دوسرے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں صحت و تعلیم ،صاف، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اورصوبائی وزراء ان علاقوں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے پے درپے دورے کر رہے ہیں اور ان اضلاع کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب عوامی نمائندوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ صوبہ بھر کے عوام کی بے لوث اور بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت کے دوران تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنائے گی انہوں نے ترقیاتی سکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کسی پر احسان نہیں ہے بلکہ منتخب نمائندے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں اس موقع پر کنزرویٹر جنگلات و محولیات فرحت اللہ نے صوبائی وزیر کو محکمہ جنگلات سے متعلق بریفنگ دی ۔

قبل ازیں صوبائی وزیر نے مہمند فارسٹ چڑیا گھر میں پودا لگاا اور چڑیا گھر کا معائنہ کیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں