پولیو قطروں کے بارے میں غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،ہشام انعام اللہ

بدھ 24 اپریل 2019 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے پولیو قطروں کے بارے میں غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کو انسانیت دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اب تک ایک درجن سے زائد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا چکی ہیں اور ان کے خلاف کئی مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ایک اہم قومی کاز کو نقصان پہنچانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات میں کی جس میں صوبائی وزیر نے صحافیوں کو اس واقع کے اصل محرکات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر پولیو ویکسین کو بچوں کے صحت کیلیے بالکل محفوظ قرار دیتے ہوئے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اس قومی کاز کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں لوگوں کے ذہنوں میں پائی جانیوالی خدشات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعے کے بارے میں انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں رپورٹنگ کرکے پولیو مہم کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے پر صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ صحافی حضرات آئندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنے بچوں حور ہشا م اور نور ہشام کو پولیو کے قطریپلاہ کر بچوں کے والدین کو یہ پیغام دیا کے پولیو کے قطرے بچوں کی صحت کے لئے بالکل محفوظ ہے اور وہ ان قطروں کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے انھیں پولیو کے قطرے ضرور پھیلا کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں