ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی رورل ہیلتھ سنٹر بلی ٹنگ میںغیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی

بدھ 24 اپریل 2019 23:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے بدھ کے روز رورل ہیلتھ سنٹر بلی ٹنگ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے موقع پرڈسپنسر، سٹورکیپر ،ایل ایچ ڈبلیو اورسویپر کو غیر حاضر جبکہ ایکسرے مشین کو خراب حالت میں پایا ۔اسی طرح سنٹر میں 10 دوائیوں کی کمی اورلوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی معمول سے زیادہ نوٹ کیاگیاجس کی وجہ سے طبی سہولیات کی فراہمی متاثرہورہی تھی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ مسائل کو متعلقہ حکام کے نوٹس میںلایا جنہوں نے انہیںیقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے سے خراب ایکسرے مشین کو فور ی طورپر مارکیٹ سے ٹھیک کیا جائے گا جبکہ دوائیوںکا سٹاک بھی پہنچ گیا ہے اور عوام کو اس کی بلا تاخیرڈیلیوری شروع کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح غیرحاضر ملازمین کے خلاف بھی فوری کارروائی اورآئندہ حاضری رجسٹر اپ ڈیٹ رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ پیسکو حکام نے ہیلتھ سنٹرکا لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔دریںاثناء سمیع اللہ نے سٹیزن پورٹل پر درج شکایات پرپنڈی روڈ اورہنگو روڈ پرواقع مختلف پٹرول پمپس اورسی این جی سٹیشنزکا بھی دورہ کیا اورمالکان کو اوورچارجنگ سے گریز کرنے اورمطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیاگیا کہ احکامات پرعمل درآمدنہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائیاں حکومت خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس سٹریٹیجی اور وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت عمل میں لائی گئیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں