۳پشاور،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اتوار 19 مئی 2019 22:30

3پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے اور ملک کی موجودہ بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا ، ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیںجبکہ آئی ایم ایف سے انہی کے منشاء کے مطابق قرض لیکر ملک کو انہی کے ہاتھوں گروی رکھا گیا جو کسی صورت بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان آنے والے قبائلی اضلاع کے انتخابات،صوبہ خیبر پختونخوا کی نااہل حکومت،صوبے میں جاری ڈاکٹروں کے احتجاج اور دیگر اہم ملکی معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ،دونوںجماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان طے پایا کہ حکومت مخالف کسی بھی تحریک کے حوالے سے دونوں پارٹیاں باہمی رابطے جاری رکھیں گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں