نجی سکولوں کا بچوں کے ہمراہ عدم ادائیگیوں کیخلاف مظاہرہ

بدھ 22 مئی 2019 23:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) آل پرائیویٹ پارٹنر سکولز ایسوسی ایشن نے ایلیمنٹر ی ایجو کیشن فاؤنڈ یشن کی جا نب سے بقایاجات کی عدم ادا ئیگی کیخلاف بچوں سمیت صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظا ہر ے کی قیادت پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ارکان فضل اللہ داودزئی اورسیدانس تکریم کاکاخیل،آل پرائیویٹ پارٹنر سکولز ایسوسی ایشن کے صدر صابر حسین ساغر اورہوپ کے صوبائی صدر عقیل رزاق کر ر ہے تھے مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر حکومت اور ای ای ایف ایم ڈی کیخلاف شد ید الفا ظ در ج تھے جبکہ اس موقع پرمظا ہر ین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 18ماہ سے ووچر اسکیم کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی فیسیں اور دوسری ضروریات کے لئے آدائیگیاں ایلیمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن نے بند کر دی ہے جس کی وجہ سے صوبے بھر میں تقریبا 1030سکولوں میں زیر تعلیم 75000بچوں کا مستقبل داو پر لگ چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایلیمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن سے جب ہم اپنے روکے گئے ادائیگی کے حوالے سے پو چھتے ہیں تووہ اسکیم میں کرپشن کی با تیں کر تے ہیں اگر کرپشن ہوئی ہے تو ذمہ دار ای ای ایف ایم ڈی کے خلاف کا رروائی کر ے نہ کہ پرائیویٹ سکول اور معصوم بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم ر کھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایلیمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن نے ہمارے تمام بقایا جات کی آدائیگی نہیں کی جو کہ ایک ارب 80کروڑ روپے بنتے ہیں ،آل پرائیویٹ پارٹنر سکولز کے ووچر اسکیم کے بچے روزانہ صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنا اسمبلی منعقد کرینگے۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ جلد ازجلدہما رے رقم ادائیگی کی جا ئیں بصورت د یگر ہم روزانہ بچوں سمیت اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاج جا ر ی ر کھے ینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں