بجٹ اجلاس کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل،270سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے

پیر 17 جون 2019 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پشاور پولیس نے بجٹ اجلاس کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے، سی سی پی او کے دفتر سے جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے مطابق270 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کو جامع بنانے کی خاطر بکتر بند گاڑی بھی تعینات کی جائے گی، اسکے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر انٹی رائیڈ سکواڈ ز بھی تعینات کئے جائیں گے جب کہ کسی بھی ممکنہ احتجاجی مظاہرہ کی صورت میں مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر کرنے کی خاطر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

سکیورٹی پلان کے مطابق خیبر روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی صوبائی اسمبلی کے اطراف میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے صوبائی اسمبلی کے مین گیٹ پر لیڈیز پولیس کے ساتھ ساتھ کے نائن یونٹ اور بی ڈی یو کی ٹی میں بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں