پشاور: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے کی مہم بھر پور طریقے سے جاری

پیر 17 جون 2019 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے کی مہم بھر پور طریقے سے جاری ،ابتداء پولیس لائن ،سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ڈرائیوروں اور ملازمین سے کردی گئی تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایات کے تحت ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی جس میںابتداء پولیس لائن اور دیگر محکموں سے کی گئی اور اس کے علاوہ سٹی ،کینٹ اور حیات آباد میں بھی ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی اوردوسروں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے سیٹ بیلٹ کااستعمال کریں اس موقع پر ان میں پمفلٹ اور سٹیکر بھی تقسیم کئے گئے ․جبکہ ایجوکیشن موبائلز پر لائوڈسپیکر لگائے گئے اور مختلف جگہوں پر ڈی جے سسٹم کے ذریعے عوام میں سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے کی آگاہی مہم دی جارہی ہی․

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں