پشاور، وفاقی محکموں کے ماتحت انجینئرزکوٹیکنیکل انجینئرنگ الائونس نہ ملنے کیخلاف مظاہرہ

بدھ 17 جولائی 2019 23:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) فیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز نے وفاقی محکموں کے ماتحت انجینئرزکوٹیکنیکل انجینئرنگ الائونس نہ ملنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کی قیادت ایسوسی ایشن کے فوکل پرسن نجیب ذیشان کر رہے تھے جبکہ مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید بازی کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی محکموں ، ڈویژن ، وزارتوں دفاتر اور خود مختار اداروں کے ساتھ منسلک ہونیوالے انجینئرزکو خیبر پختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے طرز پر بیسک پے کا 1.5 ٹائمز ٹیکنیکل الائونس دیا جائے جو سب وفاقی انجینئرز کو بلا تفریق جولائی 2019 ء سے جاری ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں نوٹس لے اور مسئلہ حل کیا جائے ورنہ احتجاج میں شدت لائینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں