خطے کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا ‘ملک شاہ محمدخان

منگل 20 اگست 2019 13:43

خطے کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا ‘ملک شاہ محمدخان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سابقہ صوبائی وزیرو ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اپوزیشن سے یہ مینڈیٹ ہضم نہیں ہو رہا ہے اپوزیشن پانچ سال تک انتظار کرے ہمیں عوام نے جو اعتماد دیا ہے ہم اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے پاکستان تحریک انصاف نے عملی تمام نعروں کو عملی جامہ پہنایا ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات جاری ہیں انہوں کہاکہ صحت کارڈ کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ عوام کو صحت کی سہولیات میسر ہوں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے اس وقت پوری دنیا کی نظریں ہمارے خطے بنوں پر ہیں کیونکہ یہاں سب سے زیاہ کیس سامنے آئے ہیں اور مزید بھی خطرہ ہے بنوں میں پولیو کے کیسوں کے سامنے انے کی دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں لیکن اس میں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں فیک مارکنگ کی جاتی تھی اورانکاری لوگ ان فیک مارکنگ کے پیچھے چپ جاتے تھے لیکن اب حکومت نے پالیسی تبدیلی کر دی انہوں نے کہا کہ خطے کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا اور اس کے روک تھام کے لئے مربوط کوشش کرنی ہو گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں