باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بین الاقوامی نجی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بین الاقوامی نجی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شارجہ کیلئے اڑان بھرنے لگا تو عملے کی نشاندہی پراس میں سوار تمام افراد کو اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا اور پرواز کو دو گھنٹے کی چیکنگ کے بعد تاخیر سے شارجہ روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ایئر پورٹ پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے سے انتظامیہ پریشان ہوگئی،بار بار بتانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ ایئر پورٹ کے احاطے میں قصاب کی دکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں