افغان ٹرانسپورٹرزکاطورخم بارڈرپرغیرقانونی ٹیکس کیخلاف نوٹس لینے کامطالبہ

پیر 21 اکتوبر 2019 23:43

پشاور۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) افغان ٹرانسپورٹر اونرز ایسو سی ایشن نے پاک افغا ن شا ہراہ پر خود ساختہ قائم چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کے رویہ اور غیر قانونی ٹیکس لینے کیخلاف حکومت سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ ایسو سی ایشن کے صدر محمد نور احمد زئی ،حا جی رحمت،امین جان ،حضرت ولی اور دیگر نے پشاور پریس کلب میں پیر کو پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے پاک افغا ن طور خم بارڈر کو دونو ں ممالک کی با ہمی تجارت بڑ ھا نے کیلئے دن رات کھولنے کا اعلان کیا تھاجس سے دو نو ں ممالک کے تا جر برادری ایک دوسرے کیساتھ آسا نی کیساتھ تجارت کر سکتے ہیں جبکہ عمرا ن خان نے طو ر خم بارڈر پر خیبر پختو نخوا میں افغا ن ٹرانزٹ گا ڑ یو ں سے غیر قانونی رقم بٹو ر نے کا نو ٹس بھی لیا اور آ ئی جی پو لیس خیبر پختونخوا کو ہدا یات جا ر ی کیں کہ قبائلی اضلاع میں متعدد چیک پو سٹیں ختم کرا د یئے لیکن کچھ عرصہ بعد ایک با ر متعدد مقامات پر غیر قانونی طور ٹیکس کے نا م پر بھتہ لیتے ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز برادری میں ما یو سی پیدا ہو ئی ہے، مذ کور ہ چیک پو سٹو ں پر زبردستی بھتہ لینے والوں کو مبینہ طور پر ایم پی ایز کی اشیر باد حاصل ہے اور آ ئے روز مالکان اور بھتہ لینے والوں کیساتھ مشت و گر یبان رہتے ہیںجبکہ صو با ئی معد نیا ت کی محصو ل چو نگی ٹیکس کی رقم دوسورو پے کی بجا ئے ایک ہزار رو پے وصو ل کئے جا ر ہے ہیں جن کا کو ئی پر سان حا ل نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک افغا ن بارڈر طور خم پر سہو لیات نہ ہونے کی وجہ تین سو تک گا ڑ یو ں کو کلیئر نس مل جا تی ہے اس کیلئے کا ر خانوپھا ٹک میں ٹر یفک پو لیس افسران نے ڈیرے ڈا ل د یئے ہیں ۔انہوں نے آ ئی جی پو لیس خیبر پختو نخوا سے مطا لبہ کیا کہ خود ساختہ چیک پوسٹوں کیخلاف ایکشن لیا جا ئے اور ہمیں اس سے نجات د لا یا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں