صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری، خیبر پختونخوا محمد اقبال وزیر کی سر براہی میں جنوبی وزیرستان کے مشران کا جرگہ

مشا ورت کے بعد اقبال وزیر کی متاثرین کے مشران کو مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی ،زیر التوا چیک فوری ریلز کرنے کے احکامات

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری، خیبر پختونخوا محمد اقبال وزیر کی سر براہی میں جنوبی وزیرستان کے مشران کا جرگہ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم ای) میں منعقدہ ہو ا اس موقع پر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے عمائدین ، مشیر وزیر اعلی برا ئے قبا ئلی اضلاع و ترجما ن حکو مت خیبر پختونخوا اجمل وزیر، جنوبی وزیرستان کے ایم پی اے نصیر خان ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سیمت اعلی افسران بھی مو جو د تھے۔

جرگہ مشران نے سیٹز ن لاسز کمپنسیشن پروگرام ( سی ایل سی پی) کے با رے میں مسا ئل اور مطا لبا ت پیش کئے ۔ تفصیلی مشا ورت کے بعد اقبال وزیر نے متاثرین کے مشران کو مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوںڈسی سی جنوبی وزیرستان کو زیر التوا چیکس کی فوری ریلس کے احکامات جاری کئے اسی طر ح مز ید تین ہزار سر وے فامز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جو تحفظات و مسائل کا اظہا ر مشران نے کیا ان کے لیے ڈپٹی کمشنر جنو بی وزیرستان کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا نے کی ہدایت کی جس میں دو ارکا ن کا تعلق پی ڈی ایم اے سے ہو گا جبکہ مز ید ممبران کا چنائو ڈی سی کی صوابد ید پر ہو گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مشران بھی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر یں۔ ہماری حکو مت نے ہمشہ آپ کے حقوق کے لیے اقدامات کئے ہیں۔ جرگہ مشران نے ان پراطمینا ن کا اظہا ر کیا اور حکو مت کے ساتھ تعاون کی یقین دہا نی کر وائی۔ مشران نے صو با ئی وزیر کی کا وشوں کو سراہا او ان کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں