جمرود، قبائلی رہنماء سمیت دو افراد اغواء کے بعد قتل

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:32

جمرود ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) قبائلی رہنماء سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ جمرود پولیس کے مطابق تحصیل جمرود علاقہ لالا کنڈاو سے قبائلی رہنماء مشر ولایت شاہ منیاخیل کی لاش برآمد ہوئی جو کہ تین روز قبل اپنے آبائی علاقہ تودہ میلہ سے لاپتہ ہوگئے تھے، ان کی لاش ہفتہ کے روز جمرود کے علاقہ لالاکنڈاو چیک پوسٹ کے قریب برآمد ہوئی جن کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

لاش برآمد ہونے کے بعد ایس ایچ او اکبر آفریدی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جمرود سول ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی۔دوسری رپورٹ کے مطابق جمرود کے علاقے غنڈی میں الف شاہ نامی شخص کو اغواء کرنے کے بعد اس کو نشہ اور چیز دے کر ویرانے میں پھینک دیا گیا تھا جہاں وہ بے ہوش ہوگیا تھا۔ اس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال میں چل بسا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں