حکومت خیبر پختونخوا نے کشمیری بھائیوں کے منصفانہ کاز کی بھر پور حمایت

مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے 05فروری 2020کو -"یوم یکجہتی کشمیر"قومی جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ

منگل 28 جنوری 2020 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) حکومت خیبر پختونخوا نے کشمیری بھائیوں کے منصفانہ کاز کی بھر پور حمایت اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے 05فروری 2020کو -"یوم یکجہتی کشمیر"قومی جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرٹ گیلریز اور آرٹس کونسل میں کشمیری بھائیوں کی عظیم جدوجہد کی عکاسی پر مبنی تصاویر کی نمائش کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکمومت اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں "ڈیجیٹل سکرینز پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی کشمیری کاز سے متعلق دستاویز ی فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں