کورونا وباء مزید بڑھ جاتی ہے تو حکومت لاک ڈاؤن میں زیادہ سختی کرنے پر مجبور ہوجائے گی، اجمل وزیر
وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مشیراطلاعات
منگل 26 مئی 2020 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی زندگیاں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہیں ان کی خاطر ان کی زندگیوں کے لئے اگر ہمیں مزید سخت اقدامات اٹھانا پڑے تو گریز نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر حال میں کورونا وباء کو شکست دینی ہے اور کورونا کی شکست پر ہم ایسی بہت عیدیں مناسکتے ہیں اس وقت کورونا وباء کے خلاف حکومت کے وضع کردہ اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ہے ۔اجمل وزیر نے کہا کہ عید الفطر پر بھی ہم گھروں پر نہیں بیٹھے اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ فرنٹ لائن میں عوام کی خاطر کورونا کے خلاف اپنی جنگ میںجانوں کی پرواکئے بغیر مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وباء کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ غربت ، افلاس اور معیشت پربھی نظررکھی ہوئی ہے اور ایک ہی وقت میں دو جنگ لڑ ر ہے ۔انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ڈرائنگ رومز سے نہیں کی جاسکتی اپنی ڈرائنگ رومز سے نکل کر عوام کے درمیان آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی سیاسی مخالف کورونا وباء کے خلاف نہیں نکل سکا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عمران خان جیسا لیڈ ر ہم میں موجود ہے اس کی مدبرانہ قیادت میںہم کورونا وباء کو شکست دیں گے۔اجمل وزیر نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کی ہمت اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ مل کورونا وباء کے خلاف شروع دنوں سے اپنی جان کی پروا کئے بغیر شانہ بشانہ کام کر رہے ہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی کورونا ٹیسٹ مثبت آگئی ہے اور اس نے اپنے آپ کو اپنے گھرمیں کرونٹائن کر کے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے گھر سے اپنی ذمہ داریاں پوراکرے گا ۔ انہوں نے صحافی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پورا کرتے ہوئے عوام کو اس مہلک وباء کے پھیلائو سے آگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جتنے سیاحتی مقامات ہیں سب کو سیاحوں کے لئے بند کر دئیے ہیں تاکہ عوام کے اکھٹا ہونے میں کورونا وباء مزید نہ پھیل سکے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام ادارے 24گھنٹے کورونا کے خلاف حکومتی وسائل کے اندراپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کورونا مزید بڑھ گئی تو عوام کی تحفظ کے لئے سخت اقدامات اٹھا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہماری کامیابی سماجی دوری سے وابستہ ہے کیونکہ اس مہلک وباء کی روک تھام صرف اور صرف سماجی دوری ہے ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار