پشاور،جائیداد تنازعہ پر مورچہ زن 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 6 جون 2020 00:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تہکال کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے مابین کچھ عرصہ سے جائیداد تنازعہ چلا آ رہا تھا جس پر آج ملزمان نے مخالف فریق پر فائرنگ کرتے ہوتے ایک نوجوان کو شدید زخمی بھی کیا ہے جس کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حراست میں لئے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ تین عدد کلا شنکوف، ایک عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیںتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹاؤن مختیار علی کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ تہکال کی حدود محلہ داودزئی میں کچھ افراد مخالف فریق کے خلاف مورچہ زن کو کر شدید فائرنگ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے جانوں کی پرواہ کئے بغیر موقع پر پہنچ کر مسلح حالت میں موجود چھ ملزمان ابراہیم ولد رستم، محمد ہارون ولد محمد نثار، نور ایاز، محمد کامران پسران بلی خان، عبد اللہ ولد جہانزیب اور ابوبکر ولد زیت اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ تین عدد کلا شنکوف، ایک عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں گرفتار ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان حسنات ولد نور ولی لگ کر زخمی ہو چکا ہے جس کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں