خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 22 اموات،340 نئے کیس سامنے آگئے

بدھ 1 جولائی 2020 23:55

پشاور ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جان بحق ہوگئے ہیں،ان میں سے 9 کا تعلق پشاور ،4 نوشہرہ، 2 ایبٹ آباد اور ایک ایک کا تعلق دیر پائیں،مالاکنڈ ،باجوڑ،مانسہرہ،ہری پور،بٹ گرام اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر سے کورونا کے مزید 340 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جن کے ساتھ خیبر پختونخوا میں وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 26938 ہوگئی ہے،کورونا سے متاثرہ 517 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جن کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 13584ہوگئی ہے۔ 24گھنٹے میں صوبائی دارلحکومت پشاور سے کورونا وائرس کے مزید 155کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں