سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 15 گرانفروش گرفتار

غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی خرید وفروخت کرنے اور گرانفروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں ‘ آفتاب عمر

پیر 6 جولائی 2020 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) محکمہ خوراک نے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر مزید 15 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی ‘ سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ ‘ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے یکہ توت ‘ کوچی بازار ‘ چوک ناصر خان اور ملحقہ علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور نرخنامے چیک کئے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 15 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں گوشت دودھ و فروش ‘ بیکری و جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں ۔

راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کو رد کرنیوالے عناصر قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر چاہے کسی بھی گروپ یا پارٹی سے ہو ان پر لازم ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمدکو یقینی بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے پر عمل کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں