عوامی شکایات، فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر 423 پولیس اہلکاروں کو سزائیں

بدھ 23 ستمبر 2020 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) عوامی شکایات، فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر پشاور پولیس نے یکم جنوری سے اب تک 423 پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی ہیں، سزا و جزا کے سخت ترین نظام کے تحت کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے اہلکاروں کو سزائیں ملی، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے لئے پشاور پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے، پولیس اہلکار خود کو حقیقی معنوں میں عوام کا خادم سمجھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی انجام دیں، سزا پانے والے اہلکاروں میں سے 64 پولیس اہلکاروں کو سنگین سزائیں دی گئیں ہیں جن میں ملازمت سے برخاستگی، جبری ریٹائرمنٹ اور رینک توڑنا شامل ہیں، زیادہ تر سزائیں فرائض میں غفلت اور عوامی شکایات پر دی گئیں ہیں، محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل اسی طرح جاری رہے گا جس کا مقصد شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور میں رواں سال کے دوران فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب 423 پولیس اہلکاروں کو سنگین سزائیں دی گئی ہیں جن میں سپاہی سے لے کر انسپکٹر تک کے اہلکار شامل ہیں، سزا پانے والے میں سے 64 اہلکاروں کو سنگین سزائیں دی گئیں ہیں جن میں ملازمت سے برخاستگی، جبری ریٹائرمنٹ اور رینک توڑنا شامل ہے، ایس ایس پی آپریشن کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے کہا ہے کہ زیادہ تر سزائیں فرائض میں غفلت اور عوامی شکایات سمیت اختیارات سے تجاوز پر دی گئیں ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پشاور پولیس میں غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار حقیقی معنوں میں خود کو عوام کا خادم سمجھتے ہوئے ان کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پولیس اہلکاروں کو شہریوں کا جوابدہ بنا کر ان کے مسائل کا بروقت تدارک کرنا اور ان کو قانونی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عام عوام تک پہنچ سکی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں