خیبرپختونخواکے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کوہاٹ میں اہم اجلاس

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم پاکستان اور خیبرپختونخواکے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گزشتہ روز دفتر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کوہاٹ میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ظاہراللہ منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ زراعت کوہاٹ کے افسران ،فیلڈ اسسٹنٹس اورمینجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

ایجنڈا پرگفتگو کاآغاز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر نے شرکاء کو بتایا کہ موجودہ وفاقی اورصوبائی حکومت کا ہدف زمینداروں کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی اعلیٰ اقسام کاشت کرکے اورفی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کرنا ہے جس کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کا مشترکہ پروگرام بعنوان پبلک سیکٹر ڈیویپلمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)گذشتہ سال سے شروع کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں زمینداروں کو تمام اجناس کی اعلیٰ قسم کی تخم رعایتی نرخ پر محکمہ زراعت کے دفاتر میںدستیاب ہوںگے۔اس ضمن میںزمینداروں کوضروری ہے کہ محکمہ زراعت کے اہلکاروں سے رابطے میں رہیں ۔مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کوہاٹ سخی مرجان نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ زمینداروںکی فلاح وبہبود کیلئے موجود ہ حکومت نے زمینداربازار کاافتتاح کیا۔

جسمیں زمینداراپنے کھیتوں کی پیداواربغیر کسی کمیشن کے سبزی مارکیٹ میں فروخت کریں گے۔ اس سلسلے میں پرانا جھیل سبزی منڈی میں زمیندار بازارکیلئے مخصوص دکانیں الاٹ کی گئی ہیں۔ لہٰذا زمینداروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنا پیداوار عام منڈی کی بجائے زمیندار مارکیٹ میں لاکر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔آخر میں دعا کی گئی کہ زمیندار دوست وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خداوند کریم اپنے نیک ارادوں میںکامیاب وکامران کرے تاکہ ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں