گومل زام کمانڈ ایریاپراجیکٹ کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ اس کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں،کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ گومل زام کمانڈ ایریاپراجیکٹ کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ اس کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں گومل زام ڈیم سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف الله، ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی، پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام کمانڈ ایریا پراجیکٹ، ایکسئین ایریگیشن کے علاوہ واپڈا، محکمہ پولیس، ایگریکلچر انجینئرنگ اور ایریگیشن کے افسران و نمائندوں کے علاوہ زمینداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے کہا کہ گومل زام ڈیم ایک ملٹی پرپز پراجیکٹ ہے جس کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 131واٹر کورسز ایوارڈ ہو چکے ہیں جبکہ مزید110کیلئے ٹینڈر کیے گئے ہیں۔رودکوہی ایریگیشن سسٹم میں 419کلومیٹر طویل نہری نظام ہے جس پر 46بلین روپے کی خطیر رقم کی لاگت آ چکی ہے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ڈسٹریز پر غیر قانونی موگہ جات قائم کر لیے جاتے ہیں جس سے جہاں ایک طرف ٹیل انڈرز پر پانی کی رسائی میں مشکلات درپیش ہیںوہیں ورکنگ ٹریکس اور پیڈز کو نقصانات کا سامنا ہوتا ہے جس پر کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں پانی کے استعمال سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کی جائے تاکہ نہ صرف کینالز اور ڈسٹریز کو نقصانات سے بچایا جا سکے بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نظام سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی سلٹنگ اور مرمت کے حوالے سے بھی مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پیڈز کی لسٹ مرتب کر کے شیئر کریں تاکہ انکی حفاظت سے متعلق مائیکرو پلان تشکیل دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم فائونڈیشن کی جانب سے سوشل موبلائزیشن کو مزید تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں ہفتہ وار اجلاس کے دوران رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو ہدایت کی کہ بیلداروں کے ڈیوٹی روسٹرز بھی انتظامیہ سے شیئر کیے جائیں جبکہ کسی قسم کے درپیش مسائل کی صورت میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو فوری آگاہ کریں تاکہ مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں